اسلام آباد (ڈیلی کوثر):
وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی کی صورت میں مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے اور خطے و دنیا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات انتہائی ضروری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکراتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور تنازع کے جامع حل اور بامعنی مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جسے پاکستان اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ٹیلیفونک گفتگو میں خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اگلے ہفتے اسلام آباد میں ممکنہ مذاکرات میں جے ڈی وینس، وٹکوف اور جیرڈ کشنر ایران کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر تمام فریقین رضامند ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔