واشنگٹن (ڈیلی کوثر):
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کے ایلیٹ 82ویں ایئر بورن ڈویژن کے ہزاروں اہلکاروں کو تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے سے آگاہ دو افراد نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تہران کے ساتھ جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے ممکنہ معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔
اس سے قبل 18 مارچ کو بھی یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ٹرمپ انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں مزید ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی پر غور کر رہی ہے، جس میں ایرانی حدود کے اندر افواج بھیجنے کا آپشن بھی شامل تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس ممکنہ فوجی اقدام سے خطے میں پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ تنازع اب چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کے اثرات عالمی منڈیوں پر بھی پڑ رہے ہیں، جہاں غیر یقینی صورتحال کے باعث اضطراب دیکھا جا رہا ہے۔