ٹرمپ نے شہباز شریف کا بیان شیئر کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شیئر کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق، امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کو بغیر کسی کیپشن کے شیئر کیا، جس کے بعد یہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان جاری عالمی بحران کے حل کے لیے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے مذاکرات کی میزبانی باعثِ فخر ہوگی، جبکہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہونے والی سفارتی کوششوں اور مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شیئر کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق، امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کو بغیر کسی کیپشن کے شیئر کیا، جس کے بعد یہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان جاری عالمی بحران کے حل کے لیے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے مذاکرات کی میزبانی باعثِ فخر ہوگی، جبکہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہونے والی سفارتی کوششوں اور مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے۔