وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارت میں عدالتوں کو کشمیریوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارت میں عدالتوں کو کشمیریوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارت میں عدالتوں کو کشمیریوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کشمیری رہنماؤں کو مبینہ طور پر جھوٹے مقدمات میں سزائیں دی جا رہی ہیں، تاہم اس کے باوجود کشمیری عوام کے جذبۂ آزادی میں کوئی کمی نہیں آئی۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی عدالت نے آسیہ اندرابی کو عمر قید جبکہ فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو 30، 30 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ حکومت پاکستان نے ان فیصلوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق ان فیصلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی عدالتی نظام آزاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ اندرابی کے خلاف کوئی ٹھوس مقدمہ موجود نہیں، بلکہ انہوں نے صرف حقِ خودارادیت کی بات کی ہے۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ بھارت طویل عرصے سے کشمیر میں سخت اقدامات کر رہا ہے، تاہم ایسے اقدامات کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں۔

پاکستان میں فلائٹس مہنگی: جیٹ فیول 417 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا